19 اکتوبر 2013 - 20:30
ایران کے صوبہ قائم شھر میں ایک بہائی فیملی نے شیعہ مذہب قبول کیا

صوبہ قائم شہر میں آج ایک بہائی فیملی کے تین افراد نے شہادت ثلاثہ زبان پر جاری کر کے مذہب تشیع قبول کیا۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے صوبہ قائم شھر میں آج فرقہ بہائیہ سے تعلق رکھنے والی ایک فیملی نے صوبہ مازندران میں مجلس خبرگان کے نمائندے آیت اللہ معلمی اور صوبہ قائمشھر کے امام جمعہ کی موجودگی میں کلمہ شہادتین کے ساتھ ساتھ شہادت ثلاثہ بھی زبان پر جاری کر کے مذہب تشیع میں داخل ہونے کا شرف حاصل کیا۔اس پروگرام میں آیت اللہ معلمی نے تازہ شیعہ شدہ فیملی کو تبریک و تہنیت پیش کرتے ہوئے اسے قرآن کریم اور دعاوں کی کتابیں ہدیہ کے طور پر پیش کیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲